بنوں،دین اسلام کی تبلیغ کے لئے محنت کرنے والوں میںخانہ بدوش بھی شامل ہو گئے

تبلیغ اسلام کی برکت سے خانہ بدوش خاندان کے 4افراد حافظ قرآن،4عالم دین بن گئے جبکہ 5 عورتیں بھی عالم دین بن گئیں

اتوار 3 مارچ 2024 13:35

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2024ء) صوبہ خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں میںدین اسلام کی تبلیغ کے لئے محنت کرنے والوں میںخانہ بدوش بھی شامل ہو گئے ۔ تبلیغی جماعت ذرائع کے مطابق حال ہی میں تبلیغی مرکزرائے ونڈ لاہور میں تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد کا جوڑ (اجتماع) ہوا جہا ںپاکستان بھر سے آئے ہوئے افراد نے اپنی جماعتوں کی سالانہ کارگزاریوں کے متعلق اپنے مرکزی آمیروں کو آگاہ کیا ۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں کے ایک خانہ بدوش خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک فرد نے اپنی تبلیغی جماعت کی سالانہ کار گزاری بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اٴْن کا قبیلہ آٹھ گھرانوں پر مشتمل ہے جس میں 35 بالغ مرد ہیں جن میں 18 آدمیوں نے تبلیغ اسلام میں 4 ماہ اور5 دیگر نے 40 دن لگا لئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح خانہ بدوش خاندان کے 8 افرادنے سال کا عرصہ لگاکر سات ماہ بیرون ملک کا سفر کر لیاہے۔

ذرائع کے مطابق تبلیغ اسلام کی برکت سے خانہ بدوش خاندان کے (4 )افراد حافظ قرآن اور(4 )عالم دین بن گئے ہیں ۔یہی نہیں بلکہ5 عورتیں بھی عالم دین بن گئی ہیں۔خاند بدوش خاندانوں سے تعلق رکھنے والے 35 بچے دینی مدرسے میں داخل ہوئے ہیں۔ہر گھر میں باقاعدہ دین کی تعلیم ہوتی ہے جس کے باعث مزید خانہ بدوشوں میں محنت جاری رکھ کر تقریبا 500 افراد نے اللہ کے راستے میں وقت لگایا ہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں