کوہاٹ ،اورکزئی میں فائرنگ ،گھرکی چھت گرنے کے الگ واقعات میں3افرادجاں بحق، خاتون ،دو بچیاںزخمی

جمعہ 15 مارچ 2024 19:55

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) کوہاٹ اور قبائلی ضلع اورکزئی میں فائرنگ اور گھرکی چھت گرنے کے الگ الگ واقعات میں3افرادجاں بحق اور خاتون اور دو بچیوں سمیت 3زخمی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روزکوہاٹ کے نواحی علاقہ شاہ پور سورکمرمیںافطاری سے چند لمحے قبل معمولی تکرارپر سنگدل باپ نے فائرنگ کرکے اپنے ہی جواں سال بیٹے محمدنوازکی زندگی کا خاتمہ کردیا جبکہ قبائلی ضلع اورکزئی کے دورافتادہ علاقہ سمہ ماموزئی میں فائرنگ کے نتیجے میں حضرت اللہ نامی شخص جاں بحق اور خاتون شدید زخمی ہوگئی ۔

زخمی خاتون کوتشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال غلجو منتقل کردیا گیا۔فوری طورپر فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ ادھرکوہاٹ شہر کے نواح میں واقع افغان مہاجرین کیمپ میں گھرکی چھت گرنے کے ملبہ تلے دب کر20 سالہ شبیر نامی نوجوان جاں بحق اور دو کمسن بچیاں چھ سالہ زارا اور چار سالہ وفا شدید زخمی ہوگئیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں