صوبے بھر کے بڑے اور چھوٹے ہسپتالوں کی طرح کوہاٹ میں بھی حکومت کی نجکاری پالیسوں کے خلاف یوم سیاہ منایا

ہسپتالوں میں عوام کو مفت سہولیات کی بجائے پرائیویٹ پریکٹس کے نام پر لوٹ مار نامنظور۔ہسپتالوں کو خود مختاری کے نام پر من پسند افراد کو بورڈز کے ممبرز بنا کر ہسپتالوں میں لوٹ مار نامنظو

اتوار 5 مئی 2019 13:20

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2019ء) صوبے بھر کے بڑے اور چھوٹے ہسپتالوں کی طرح کوہاٹ میں بھی حکومت کی نجکاری پالیسوں کے خلاف یوم سیاہ منایا جا رہا ہے KP کے تمام ڈاکٹرز ایسوسی ایشن عوام اور ڈاکٹرز کی حقوق کیلئے احتجاج کرنے پر کیوں مجبور ہوئی ان خیالات کا اظہار ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ایازاور دیگرڈاکٹرز نے DHQہسپتال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

انھوں نے کہا کہ صوبے بھر کے ہسپتالوں میں سہولیات کی بجائے ان ہسپتالوں کی نجکاری نامنظور۔ہسپتالوں میں اصلاحات کے نام پر میرٹ کا قتل عام اور کرپشن کی اجازت نامنظور۔ہسپتالوں میں عوام کو مفت سہولیات کی بجائے پرائیویٹ پریکٹس کے نام پر لوٹ مار نامنظور۔ہسپتالوں کو خود مختاری کے نام پر من پسند افراد کو بورڈز کے ممبرز بنا کر ہسپتالوں میں لوٹ مار نامنظور۔

(جاری ہے)

ہسپتالوں میں عوام کیلئے علاج ٹیسٹ جیسا کہ ایم ار ائی سی ٹی سکین الٹراساونڈز اور لیبارٹری کے دیگر اہم ٹیسٹوں کو مہنگا کرنا نامنظور۔عوام کیلئے ہسپتالوں میں بروقت علاج کیلئے ڈاکٹرز نرسیز پیرامیڈیکل سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کی بجائے نئے تجربات اور من پسند افراد کی لاکھوں روپوں تنخواہ پر بھرتیاں نا منظور۔ایم ٹی ایئز ہسپتالوں میں گذشتہ چار سالوں کے دوران خلاف میرٹ بھرتیوں' ترقیوں' خریداروں 'ٹینڈروں کی لوٹ مار اور کرپشن میں ملوث افراد اور بورڈز کے ملوث ارکان کے خلاف ایکشن نا لینا نا منظور۔

سیاسی' تعصوبی اور انتقامی بنیادوں پر ڈاکٹروں کو ڈومیسائل کی بنیاد پر ٹرانسفرز نا منظور۔صوبے بھر کے ہسپتالوں کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور ریجنل ہیلتھ اتھارٹی کے نام نجکاری نامنظور۔سکیورٹی ایکٹ اور ایم او ایکٹ کو اسمبلی سے منظور کرنے میں لیت ولال نا منظور۔صوبے کے 8 ایم ٹی ایئز ہسپتالوں کے گذشتہ چار سالوں کا فرنزک اڈٹ کرنے کا مطالبہ۔صوبے بھر کے ہسپتالوں میں کام کرنے والے تمام ملازمیںن کا سروس سڑیکچرز اور مستقل ملازمت کا خاتمہ نامنظور۔منیجمنٹ کیڈرز کے ڈاکٹروں کے سروس سٹریکچرز کا خاتمہ نا منظور۔مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں جلد پولیو کے مہم کے بایئکاٹ سیمیت صوبے بھر مکمل ہڑتال کی جائے گی۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں