راولپنڈی سے گلگت آنے والی ٹرک مٹہ بانڈہ کے مقام پر حادثے کا شکار، دو افراد جاں بحق

منگل 24 جنوری 2023 21:45

کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2023ء) راولپنڈی سے گلگت آنے والا ٹرک مٹہ بانڈہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگیاجادثے میںدو افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے گلگت آنے والی ٹرک بانڈہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی۔حادثے میں جسید محمد ولد شاہ جی عالم اور ناصر خان ولد گل محمد ساکنان شاہ پور ضلع شانگلہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ میتوں کو مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیم نے ڈی ایچ کیو ہسپتال پٹن پہنچا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں