بشام واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا دیں گے، وزیراعظم

حملے میں پاکستان کے دشمن شامل ہیں، دہشت گردی کا مقصد پاک چین تعلقات کو سپوتاژ کرنا ہے، حکومت چین کے انجینئرزکو ہرممکن سیکیورٹی فراہم کرے گی۔ داسو میں تعزیتی تقریب سے خطاب

Sajid Ali ساجد علی پیر 1 اپریل 2024 17:21

بشام واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا دیں گے، وزیراعظم
داسو ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اپریل 2024ء ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بشام واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا دیں گے، بشام حملہ دہشت گردوں کا بزدالانہ فعل تھا، ایسے واقعے کا مقصد پاک چین تعلقات کو سبوتاژ کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوہستان میں داسو ڈیم کا دورہ کیا، اس دورے میں پاکستان میں چین کے سفیر بھی ان کے ہمراہ تھے، دورے کے موقع پر دہشت گری کا نشانہ بننے والے چینی انجینرز کی یاد میں 30 سیکنڈ کی خاموشی اختیار کی گئی، وزیراعظم نے داسو ڈیم منصوبے میں کام کرنے والی چینی کمپنی کے انجینئرز سے بھی ملاقات کی۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چینی انجینئرز اور ورکرز سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار بھی کیا، وزیرِاعظم نے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے فوری اور واضح اقدامات کی ہدایات جاری کیں، چینی سفیر نے کہا کہ بشام حملے کے فوری بعد وزیراعظم شہباز شریف نے چینی سفارت خانے کا دورہ کیا، چینی ماہرین کی سیکیورٹی پر وزیراعظم نے اجلاس طلب کیا، داسو ڈیم کا دورہ کرنے پر ہم وزیراعظم کے مشکور ہیں۔

(جاری ہے)

تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم نے کہا کہ چین کے بہن بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے لیے آیا ہوں، دہشت گردی کے حملے میں 5 چینی انجینئر اورایک پاکستانی کی موت ہوئی، بشام واقعہ دہشت گردی کا بزدلانہ فعل تھا، بشام حملے میں پاکستان کے دشمن شامل ہیں۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا مقصد پاک چین تعلقات کو سپوتاژ کرنا ہے، ان دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا دیں گے، ہمارے چینی دوست پاکستان کی ترقی کی اہم کردار ادا کررہے ہیں، حکومت پاکستان کی جانب سے چین کے انجینئرز کو ہرممکن سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں