پٹن پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری،مقصد امن و امان کا قیام ہے

جمعرات 18 اپریل 2024 14:48

کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) پٹن پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن سمیت ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کا مقصد معاشرے میں امن و امان کے قیام سمیت ملک دشمن عناصر کا خاتمہ اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ڈی پی او سرکل پٹن کوہستان لوئر راجہ خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ پٹن نے پولیس نفری کے ہمراہ اشتہاریوں، منشیات فروشوں، غیرقانونی اسلحہ اور مشکوک افراد کے خلاف مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن سمیت ناکہ بندیاں کیں۔ آپریشن کا مقصد معاشرے میں امن و امان کے قیام سمیت ملک دشمن عناصر کا خاتمہ اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانا ہے۔

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں