کوہستان،خواتین کی انتخابی مہم چلانے پر پابندی کا فتوی، الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سے رپورٹ طلب کرلی

پیر 29 جنوری 2024 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2024ء) کوہستان میں خواتین کی انتخابی مہم چلانے پر پابندی کے فتوے پر ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ایک گروپ نے مبینہ طور پر فتوی جاری کیا کہ خواتین کی انتخابی مہم چلانے پر پابندی لگا دی ہے، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے فوری نوٹس لے کر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کوہستان سے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے اپنے بیان میں بتایاکہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے رپورٹ میں واضح کیا کہ خبر درست نہیں، یہ غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق دوران انتخابات کسی خاتون کو انتخابی مہم چلانے یا ووٹ ڈالنے سے روکا تو الیکشن کمیشن کارروائی کرے گا۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس حلقے میں انتخابات کا عمل کالعدم بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں