دوبیر خوڑ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ، مقامی افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت

منگل 16 اپریل 2024 16:12

کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے دوبیر خوڑ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ڈیم میں پانی سطح میں اضافہ کے باعث ریزرو گیٹس سے اوور فلو ہونا شروع ہو چکا ہے۔ واپڈا حکام کی جانب سے اطلاعی چٹھی جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق دوبیر نالہ کے اطراف میں رہائش پذیر جملہ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بروقت محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ اپر کوہستان اور لوئرکوہستان کی پریس ریلیز کے مطابق عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ داسو ڈیم کی ٹنل میں زیادہ پانی ہونے کی وجہ سے حفاظتی بند سے اضافی پانی چھوڑنے کے باعث دریائے سندھ میں کچھ گھنٹوں کے بعد پانی کا بہائو معمول سے زیادہ ہونے کا اندیشہ ہے۔ عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ دریا سندھ کے کنارے جانے سے اجتناب کریں اور دریائے سندھ کے قریب مقیم افراد سے گذارش ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں