کولئی پالس کوہستان میں فائرنگ سے لڑکا لڑکی قتل

جمعرات 22 فروری 2024 22:41

کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2024ء) خیبر پختونخوا کے ضلع کولئی پالس کوہستان میں لڑکا لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گاؤں چیرگئی برپارو میں پیش آیا جہاں لڑکا اور لڑکی کو فائرنگ سے ہلاک کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی کے والد اور دو بھائیوں پر قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پٹن منتقل کردی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق قتل کی واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں