اپرکوہستان : مزدورلے جانے والی گاڑی کو حادثہ ،3 افراد جاں بحق

بدھ 24 جنوری 2024 22:31

لوئرکوہستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2024ء) اپرکوہستان میں مزدور لے جانے والی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

افسوس ناک حادثہ اچھاڑ نالہ کے مقام پر پیش آیا ، حادثے میں تین افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 7 شدید زخمی ہوئے ہیں۔حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس کے بعدامدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال داسو منتقل کردیا گیاہے ۔

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں