کولئی پالس کوہستان پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، 3 اشتہاری گرفتار

جمعرات 15 فروری 2024 16:29

کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2024ء) کولئی پالس کوہستان پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران قتل اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب 3 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کولئی پالس کوہستان پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سرکل پالس ریاض خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ پالس نور محمد نے نفری کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران اشتہاری مجرمان محمد حسین، محمد امین اور محمد آصف کو گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ ڈی پی او مختیار احمد خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں اشتہاری مجرمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں