ڈی پی او اپر کوہستان نے انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والے پولیس آفیسر عبدالروف خان کو بیجز لگادیئے

جمعہ 19 مئی 2023 19:55

اپر کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2023ء) ڈی پی او اپر کوہستان محمد خالد خان اور ایس پی ایس ایس یو محمد اعجاز نے انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والے پولیس آفیسر عبدالروف خان کو ترقی کے بیجز لگا دیئے۔ شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ اپر کوہستان پولیس کے مطابق اس حوالے سے ڈی پی او آفس میں تقریب منعقد کی گئی، جس میں ڈی ایس پی سرکل داسو سجاد محمد، سیاسی و سماجی شخصیات و دیگر پولیس آفسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد خالد خان نے ترقی پانے والے آفیسر انسپکٹر عبدالروف خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ترقی پانے کے بعد آپ کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترقی پانے والے آفیسر احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں گے اور محکمہ کے لئے نیک نامی کا باعث بنیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس بہادر اور ایماندار افسران واہلکاروں کی کارکردگی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں