اپرکوہستان ،شاہراہِ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں گاڑی آنے سی9 مزدور جاں بحق

شاہراہ قراقرم کی توسیع کا کام جاری رہنے کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوتی رہتی ہے ،ْ نصیر الدین بابر جاں بحق ہونے والوں میں حجت میر، سون زر، محمد غنی، اعظم ریاض، عبدالمالک، ملوک شاہ، سیف الرحمان اور شبیر احمد شامل

منگل 15 جنوری 2019 14:39

اپرکوہستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) خیبرپختونخوا کے ضلع اپرکوہستان میں شاہراہِ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں ایک گاڑی آنے سے 9 مزدور جاں بحق ہوگئے۔تھانہ داسو کے ایس ایچ او نصیر الدین بابر کے مطابق شاہراہ قراقرم کی توسیع کا کام جاری رہنے کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوتی رہتی ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں سوار مزدور برسین میں کام مکمل کرکے واپس داسو جارہے تھے کہ اچانک زیرو پوائنٹ کے قریب ان کی گاڑی قریبی پہاڑ سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی اور بھاری ملبے تلے دب گئی۔

مقامی افراد نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد اور بھاری مشینری کے ذریعے ملبے سے 9 لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کردیں جنہیں بعدازاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں حجت میر، سون زر، محمد غنی، اعظم ریاض، عبدالمالک، ملوک شاہ، سیف الرحمان اور شبیر احمد شامل ہیں۔

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں