اسسٹنٹ کمشنر داسو کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ، امتحانات دینے والے متبادل امیدواروں کے خلاف سخت کارروائی

منگل 23 اپریل 2019 15:03

کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) اسسٹنٹ کمشنر داسو نے منگل کو اپنی ٹیم کے ہمراہ ضلع کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا جہاں امتحانات دینے والے متبادل امیدواروں کے خلاف سخت کارروائی کیلئے محکمہ تعلیم کو لکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر داسو نور اکبر خان نے کوہ دامن پبلک سکول، مسلم پبلک سکول اور قومی اسلامیہ پبلک ہائی سکول کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ سیکرٹری ایبٹ آباد بورڈ شاہد گل بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز میں پیپرز دینے کے عمل کو شفاف بنانا اور طلبہ کی سہولیات کی خاطر تمام تر انتظامات مکمل کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، ضلعی انتظامیہ نے شفاف امتحانات کے انعقاد کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو مختلف امتحانی مراکز کا گاہے بگاہے دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے، اصل امتحان دینے والے طلبہ کی جگہ دیگر بیٹھ کر امتحان دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، اس سلسلہ میں مختلف زاویوں سے ہالوں کے اندر موجود افراد کا پتہ چلانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں