اپر کوہستان میں ٹریفک کے موثر نظام کیلئے پولیس کی بھرپور آگاہی مہم کا سلسلہ جاری

منگل 23 اپریل 2019 23:19

کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) اپر کوہستان میں ٹریفک کے موثر نظام کیلئے پولیس کی بھرپور آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی اور عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے ضلعی پولیس سربراہ اپر کوہستان نے کوز کمیلا بیریئر پر ٹرانسپورٹ گاڑیوں سمیت ہر قسم گاڑیوں، موٹر سائیکل سواروں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے جن میں ٹریفک قوانین سے آگاہی کی عبارات درج تھیں۔

(جاری ہے)

شہرکے مختلف حصوں میں ٹریفک قوانین سے آگاہی مہم کے بینرز بھی آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اپر کوہستان کے مطابق ضلع بھر میں ٹریفک قوانین سے آگاہی مہم کی وساطت سے آمدورفت میں تیزی اور ٹریفک نظام کو مزید موثر بنانے میں مدد ملے گی۔ ڈی پی او اپر کوہستان نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری اور عوامی شعور اجاگر کرنے سے ٹریفک حادثات میں کمی کے ساتھ ایک مہذب ٹریفک نظام کو تقویت ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں