ایس ایچ او تھانہ بٹیڑہ کیڈیٹ زرین تاج خان اور ڈی آر سی ممبران نے کئی سال پرانی دشمنی ختم کروا دی

پیر 16 ستمبر 2019 22:06

کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) ایس ایچ او تھانہ بٹیڑہ کیڈیٹ زرین تاج خان اور ڈی آر سی ممبران نے کئی سال پرانی دشمنی اور تنازعہ ختم کروا کے فریقین کو بغل گیر کروا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کولئی کے 24 اقوام کے مابین جنگلات کا تنازع چلا آ رہا تھا جس میں کئی انسانی جانیں اس تنازعہ کی بھینٹ چڑھ گئی تھیں۔سوموار کے روز ڈی آر سی ممبران اور ایس ایچ او بٹیڑہ کیڈیٹ زرین تاج خان کی کوششوں سے تمام فریقین کو بغل گیر کروا دیا اور ان کے جنگلات سمیت دیگر معاملات حل کروائے۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں