شتیال پولیس نے گیال سے چوری ہونے والا موٹر سائیکل برآمد کر لیا

جمعرات 28 اپریل 2022 23:20

کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2022ء) سرکل شتیال پولیس نے کامیاب کارروائی کر کے علاقہ گیال سے کچھ عرصہ پہلے چوری شدہ موٹر سائیکل کو برآمد کر لیا گیا، ملزم کو گرفتار کر کے پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر کوھستان طاہر اقبال کی وژن کے مطابق ایس ڈی پی او سرکل شتیال غلام محمد کی زیر نگرانی انچارج چوکی شتیال فیض الرحمن نے مع نفری پولیس کے دوران ناکہ بندی علاقہ گیال تھانہ کمیلہ کی حدود سے الطاف ولد سید علی قوم جورے خیل ساکن گیال کا سرقہ شدہ موٹر سائیکل نمبر ایل ای کیو 8372- چیسس نمبر ای بی 030827 انجن نمبر آر 348625 بر آمد کر کے ملزم کریم اللہ ولد پیر محمد قوم کمین خیل ساکن لاٹی داریل ضلع دیامر کو حسب ضابطہ گرفتار کر لیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں