انتقامی کارروائیوں کی وجہ سے میرے چیمبر کو مسمار کیا گیا نوٹس لیا جائے،ایڈوکیٹ عطااللہ مری

منگل 11 اگست 2020 19:53

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2020ء) ایڈوکیٹ میر عطاء اللہ مری اور میر گہرام مری نے ڈ سٹرکٹ پریس کلب کوہلو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ جانبداری کا مظاہرہ کرکے انتقامی کاروائیوں پر اترآیا ہے اسسٹنٹ کمشنر کوہلو نے توہین عدالت کرکے میرے چمبر کو مسمار کردیا جس میں قیمتی کاغذات اورمقدس کتابیں بھی شامل تھی جنہیں جلا کر راکھ کردیا گیا،میرے پاس زمین کے تمام قانونی دستاویزات موجود ہیں اور کورٹ نے اسٹے آڈر بھی دیا ہوا تھا مگر ضلعی انتظامیہ نے موجودہ ایم پی اے کے کہنے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ہے لیکن دوسری جانب المیہ یہ ہے کہ کئی اہم سرکاری دفاتر اور دیگر اراضی کو ایم پی اے کے بھائی نے قبضہ کیاہوا ہے جن کی مالیت کروڑوں میں ہے مگر انتظامیہ نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں اور انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ایڈوکیٹ عطاء اللہ مری نے مزید کہا کہ تحصیلدار کوہلو عبدالصمد مری نے کروڑوں روپے کے سرکاری اراضی کو اپنے بھائی کے نام الاٹ کرکے مکانات تعمیر کروائیں ہیں ساتھ ہی محکمہ مال کے پٹواری نے بھی سرکاری اراضی قبضہ کرکے ڈیری فارم اور عمارتیں تعمیر کئے ہیں لیکن انتظامیہ وہاں خاموش ہے ممبر صوبائی اسمبلی نے موجودہ دور میں کروڑوں کا گھپلا کیا ہے کیسسز چل رہے کئی اہم محکموں کے سرکاری افسران ایم پی اے کی کرپشن کی وجہ سے پیشیاں بھگت رہے ہیںضلع کے تمام معاملات کو ایم پی اے اور اس کے لوگ چلا رہے ہیں ڈپٹی کمشنر اور دیگر محکموں کے افسران مہرہ کے طور پر کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کے چمبر کے ساتھ ہی نجی سکول تعلیمی فاوئڈ یشن گزشتہ کئی سالوں سے چل رہا ہے سرکار کو ہاؤس رینٹ تک نہیں دے رہا ہے۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں