صوبے میں صحت اور تعلیم کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر پیکچ لے کر آرہے ہیں،صحت اور تعلیم میں مزید بہتری آئیگی،جا م کمال

صوبے میں شعبہ صحت کو جدیدسہولیات فراہم کرنے سے لوگوں کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر ہونگے،وزیر اعلیٰ بلوچستان

جمعہ 30 جولائی 2021 23:13

صوبے میں صحت اور تعلیم کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر پیکچ لے کر آرہے ہیں،صحت اور تعلیم میں مزید بہتری آئیگی،جا م کمال
کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خا ن سینیٹر دانش کمار اور صوبائی مشیر محمد خان لہڑی کے ہمراہ ضلع بارکھان پہنچے جہاں ان کا استقبال ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ خان کھوسہ نے کیا۔ وزیر اعلیٰ جام کمال خان،سینیٹر دانش کمار اور صوبائی مشیر محمد خان لہڑی ودیگرنے حاجی کوٹ میں صوبائی وزیر خوراک و بہبود آبادی سردار عبدالرحمن سے انکی والدہ کے انتقال پر مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی اوراظہار تعزیت کی اس موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبے میں صحت اور تعلیم کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر پیکچ لے کر آرہے جس سے صوبے میں صحت اور تعلیم میں مزید بہتری آئے گی اگلے ایک سے ڈیڑھ سال میںوفاق اور صوبہ مل کر 20ارب روپے لگارہے ہیں جس سے رکھنی ،بارکھان سمیت صوبے کے ہسپتالوں کو مزید جدید سہولتیں فراہم ہوگی اسی طرح ٹراما سینٹرز اور بنیادی مراکز صحت کے سینٹروں میں نمایاں تبدیلیاں آئیگی بنیادی سرجری اور شعبہ ایمرجنسی نوعیت کے مسائل مریضوں کے قریبی صحت کے مراکز میں ان کی دہلیز پر حل ہوں گے جس انہیں دور دراز علاقوں سے کوئٹہ ، کراچی اورپنجاب جانا نہیں پڑے گا۔

(جاری ہے)

دیگر اضلاع کی طرح ٹیلی میڈیسن کا آغاز بھی جلد بارکھان میں کریں گے اس پہلے مکران اور دکی سمیت مختلف اضلاع میںمیں ٹیلی میڈیسن کامیابی کے ساتھ چل رہے ہیں کہی صحت کی جدید سہولتیں فراہم ہوئی ہیں اور کہی بہت جلد شروع ہونگے انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں سڑکوںکے حوالے سے اقدامات کئے ہیں بارکھان سے رکنی اور کوہلوو سبی میں ایک اچھی طرز کا شاہراہ زیر تعمیر ہے جبکہ کوئٹہ سے کراچی اور کوئٹہ سے پنجاب کے شاہراوں پر بھی بہت جلد کام شروع کیا جارہا ہے رکھنی کو مختلف علاقوں سے منسلک کررہے ہیں جو اگلے 5سال کے بعد صوبے کا ایک اہم علاقہ اور صنعتی شہر بننے جارہا ہے یہاں سوئی ڈیرہ بگٹی ،کوہلو ،دکی ،لورالائی ،پنجاب سمیت مختلف علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کا مرکزہے بارکھان اور رکھنی سمیت صوبے بھر کے مختلف اضلاع میں بی آر سی ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالز ،کلچرل پروگروامز ،یونیورسٹیزاور دیگر چیزیں لیکر آرہے ہیں جس سے مقامی لوگوں کو کافی فائدہ ہوگا ہماری کوشش ہے کہ عوام کے بنیادی اور اجتماعی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں بارکھان پریس کلب کے لئے سرکاری بلڈنگ کا منصوبہ بنا کر حلقے کے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کو دیں انشاللہ بنائیں گے اس موقع پر ان کے ہمراہ سینٹر دانش کمار ،صوبائی مشیرخان محمد لہڑی ، ممبر صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری ،پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم زاہدسلیم ، ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسہ ،سیکورٹی انچارج نوید عالم، سلام کھیتران ،حاجی عبدالرحمن مری ودیگر موجود تھے ۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں