]سبزی ڈیلرز کا کوہلو ڈی جی خان شاہراہ پر احتجاج

ں* ڈپٹی کمشنر ہائوس کے سامنے شاہراہ پر روکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک کی آمدورفت معطل

منگل 28 مارچ 2023 18:25

-کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2023ء) سبزی ڈیلرز کا کوہلو ڈی جی خان شاہراہ پر احتجاج ڈپٹی کمشنر ہائوس کے سامنے شاہراہ پر روکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک کی آمدورفت معطل کردی انتظامیہ نے سبزی کی گاڑیوں کو لاسے زئی چیک پوسٹ پر روک لیا تھا پھر چھوڑنے پر ڈیلروں نے ڈپٹی کمشنر ہاوس کے سامنے احتجاج شروع کر دیا پورے ملک میں مہنگائی ہے ہم کیا کرسکتے ہیں تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ضلعی انتظامیہ نے یہ اعتراض لگا کر سبزی فروٹ کی گاڑیوں کو لاسے زئی چیک پوسٹ پر روک دیا وہاں سے چھوڑنے پر سبزی فروٹ ڈیلروں نے ڈپٹی کمشنر ہاوس کے قریب رکاوٹیں کھڑی کر کے ڈیرہ غازی خان کوہلو قومی شاہراہ بند کر دیااس موقع پر سبزی فروٹ ڈیلروں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کوہلو میں انتظامیہ نے یوتیھ کے نام پر ایک فورس بنایا جو ہر روز ہم سے زبردستی سبزیاں اور پھل لے جاتا ہے اور ہمارے قیمت خرید کے آدھے رقم دئے جاتا ہے ہم ڈپٹی کمشنر کوہلو سے مطالبہ کرتے ہیں غیر سرکاری افراد کو ہم سے دور کیا جائے قیمتوں کا اثر نو جائیزہ کیا جائیے ۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں