کوہلو میں مچھروں کی یلغار سے شہریوں کی بڑی تعداد ملیریا میں مبتلا ہونے لگی مچھر مار اسپرے شروع نہ ہوسکا

جمعہ 28 اپریل 2023 22:15

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2023ء) ضلع کوہلو میں رواں سال مچھر مار اسپرے اور محکمہ صحت کے ملیریا یونٹ کی جانب سے حفاظتی اقدامات نہ ہونے سے ضلع میں مچھروں کے یلغار سے شہریوں کی بڑی تعداد ملیریا میں مبتلا ہونے لگا ہے ضلع کے مختلف علاقوں تمبو،کوٹے شہرمیر کرم خان شہر،ٹائون،پیپلز کالونی،نیوکلی ،مری کالونی،ایف سی کالونی ، ملک زئی ،ڈی فارم سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں کی بڑی تعداد ماہ صیام میں ملیریا میں تیزی سے مبتلا ہورہے ہیں سرشام سے ہی مچھروں کی بہتات اور یلغار سے شہریوں کا جینا مشکل ہوگیا ہے اس حوالے سے شہریوں نے بتایا کہ انہیں گھروں کے اندر بجلی نہ ہونے سے جہا ں مسائل کا سامنا ہے وہی اب تو باہر بھی نہیں بیٹھا جاسکتا ہے مچھروں نے خصوصاًً بچوں ،خواتین اور صیف المر بزرگ لوگوں کا جینا دوبھر کردیا ہے اس حوالے سے ہر سال مونسپل کمیٹی کی جانب سے مچھر مار اسپرے کیا جاتا تھا مگر اس سال تو کوئی اقدامات ہی نہیں کئے جارہے ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کی بڑی تعداد ملیریا میں مبتلا ہوگئے ہیں ماہ رمضان میں افطار اور سحر کے اوقات میں روزہ داروں کو شدید مشکلات سے گزارنا پڑرہا ہے جبکہ ضلع کے دیہی علاقوں میں بھی ملیریا کے حوالے محکمہ صحت ملیریا یونٹ کی جانب سے اقدامات سست روی کے شکار ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کوہلو اعجاز جعفر سے اپیل کی ہے کہ ضلع میں فوری طور مچھر مار اسپرے اور حفاظتی اقدامات شروع کئے جائیں تاکہ مچھروں کے خاتمے سے لوگ سکھ کا سانس لے سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں