کوہلو میں ایک شخص کی لاش برآمد

اتوار 30 اپریل 2023 20:20

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2023ء) کوہلو میں ایک شخص کی لاش برآمد ۔پو لیس کے مطابق ضلع کوہلو کے اسپورٹ اسٹیڈیم کے قریب ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت زکریا مسیح ولد برکت میسح کے نام سے ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق شخص کے سر پر گولی کا نشان ہے اور لاش کے قریب سے پستول برآمد ہوئی ہے مذکورہ شخص لیویز فورس کوہلو میں خاکروب ملازم تھا جبکہ دوسری جانب لیویز اور پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں