غیر مقامی طلبہ کی کوہلو کے میڈیکل سیٹوں پر کامیابی قبول نہیں ،میر محبت خان مری

منگل 19 جنوری 2021 17:04

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) کوہلو کے میڈیکل سیٹوں پر غیر لوکل طلبہ کی کامیابی قبول نہیں کریں گے پنجاب اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی کوہلو کے میڈیکل کوٹہ پر کامیابی سے مقامی طلبہ کی حق تلفی ہوئی ہے جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گاان خیالات کا اظہار سابق سینٹر و نامور سیاسی رہنماء میر محبت خان مری نے اپنے ضلعی سیکرٹریٹ میں مقامی لوکل طلبہ کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے سابق سینٹر میر محبت خان مری کا مزید کہنا تھا کہ نان لوکلز کی بھرتیوں سے یہاں مُقیم صدیوں سے آباد مختلف اقوام کے ساتھ ناانصافی کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے یہاں کے پڑھے لکھے اور باشعور نوجوان بیروزگاری کے شکار ہوکر اجرت پر کام کرنے پر مجبور ہیں مگر دیگر صوبوں کے طلبہ کو یہاں دھڑلے سے بھرتی کرنا تشویش ناک ہے اس مسلئے پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیاجائیگا ضلع کے حساس مسلئے پر صوبائی حکومت کی جانب سے خاموشی سمجھ سے بالاتر اور لمحہ فکریہ ہے نان لوکلز کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرنے کیلئے متاثرہ طلبہ کے شانہ بشانہ ہوں۔

(جاری ہے)

یہاں سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ ڈپٹی کمشنر آفس سے یہ لوکل کس نے اور کیسے جاری کئے ہیں اس میں آفس کے عملہ سمیت مقامی لوگ بھی شامل ہونگے ان کے خلاف تحقیقات کرکے نام سامنے آنی چاہئے تاکہ معلوم ہوسکے کہ وہ کون سے بے ضمیر لوگ ہیں جنہوں نے چند پیسوں کی خاطر اپنے ایمان اور کوہلو کے نوجوانوں کے مستقبل کو دائو پر لگا دیا ہے ان کے خلاف بھی قانو ن کے تحت سخت کارروائی ہونی چائیے تاکہ پھر کسی کی جرت نہ ہوکہ وہ مقامی لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر اسے غیر مقامی افراد کے حوالے کرئے۔

اس مشترکہ اور سنجیدہ مسئلے میں ہم سب نے مل کر جدوجہد کرنا ہے اور نہ صرف ان میڈیکل سیٹوں پر غیر مقامی طلبہ کے لوکلز منسوخ کرنے ہیں بلکہ ضلع کے لوکل سسٹم کو نئے سرے سے دوبارہ دیکھنا ہے کہ اس میں کیا خامیاں موجود ہیں جن کا فائدہ چند بابو لیکرکوہلو کی عوام کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں اب دنیا میں جدت آگئی ہے ہمارے لوکل سسٹم کو بھی دیگر اضلاع کی طرح کمپوٹرازڈ کیا جائے تاکہ جعلی لوکلز کا حصول مشکل بن سکے میں گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زائی،وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ،چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغراور کمشنر سبی ڈویژن سے مطالبہ کرتا ہوں کہ کوہلو کے میڈیکل کوٹہ پر غیر مقامی طلبہ کی کامیابی کا نوٹس لیکر ان کی کامیابی کو روک دیںاور تحقیات کرکے جعلی لوکلز میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ کوہلو کے پڑھے لکھے نوجوانوں کا مستقبل روشن اور محفوظ بن سکے ۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں