کوہلو،صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری کا اسپتال کادورہ، مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا

اسپتال میں کوکوئی برداشت نہیں کروں گا عوام کو تمام سہولیات فراہم کررہے ہیں سیلابزدگان میں جلد سامان تقسیم کریں گے، میڈیا سے گفتگو

پیر 22 اپریل 2019 23:33

:کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) صوبائی وزیر صحت کا اسپتال کادورہ مختلف شعبہ جات کا معائنہ اسپتال میں کوکوئی برداشت نہیں کروں گا عوام کو تمام سہولیات فراہم کررہے ہیں سیلابزدگان میں جلد از جلد سامان تقسیم کریں گے وزیر صحت میر نصیب اللہ مری کی میڈیا سے گفتگو بلوچستان حکومت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگا چند محکموں کی کارکردگی درست نہ ہونے کی وجہ سے ان کے سربرہان کو تبدیل ہوں گے میر نصیب اللہ مری تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت بلوچستان میر نصیب اللہ مری نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کادورہ کیا اسپتال مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیاانہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شیرزمان مری ‘میڈیکل سپرینٹڈنٹ ڈاکٹر عطااللہ مری کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں کوکوئی برداشت نہیں کروں گاڈاکٹر اور اسٹاف اپنے ڈیوٹی سرانجام دیںکوہلو سمیت بلوچستان بھر کے اسپتالوں کو فعال کیااور جلد از تمام ضلعوں کے اسپتالوں میں آپریشن کا بھی پہنچایا جائے گا اس موقع پر صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ بارشوں کا نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیںبارشوں کے دن لیویز نے بہترین کارکردگی دکھائی اورلوگوں کو ریسکوکیا پی ڈی ایم کی جانب سے بھیجے گئے سامان سیلاب ذدگان میں جلد از جلد سامان تقسیم کریں گے کوہلو کے دور دراز علاقوں میں سامان پہنچایا جارہا ہے متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال کی وژن کے مطابق بلوچستان بھر میں نئے سکول کھولے جارہے ہیں غریب عوام کو تعلیم فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں غیرحاضر اساتذاہوںکے خلاف کا کاروائی کی جائے گی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو چائیے کہ وہ دوردراز علاقوں کے سکولوں کو فعال کرنے میں اپنا کردار ادا کرے توزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگا چند محکموں کی کارکردگی درست نہ ہونے کی وجہ سے ان کے سربرہان کو تبدیل ہوں گے ۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں