کوہلو:کوہلو انتظامیہ حرکت میں آگئی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن تھیڑے مسمار

بدھ 9 اکتوبر 2019 22:11

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2019ء) کوہلو انتظامیہ حرکت میں آگئی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن تھیڑے مسمارتفصیلات کے مطابق کوہلو انتظامیہ حرکت میں آگئی گزشتہ شب ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ کی خصوصی ہدایت پر اسٹنٹ کمشنر کوہلو عبدالستار مینگل تحصیلدار صمد مری رسالدار میجر شیر محمد مری ایس ایچ اوریاض مری نے بازار میں لیویز و پولیس نفری کے ہمراہ بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا آپریشن کا آعاز ٹریفک چوک سے شروع ہوا جو شہر کے مختلف جگہوں سے ہوتے ہوئے اقرا سکول چوک تک تمام تھڑے مسمار کردئیے گئے ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ رات گئے تک آپریشن کی خود نگرانی کرتے رہے اس موقع پر عبداللہ کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوکانداروں کو کئی دفعہ نوٹس دیا کہ تجاوزات ختم کریں مگر انہوں کوئی عمل نہیں کیا کوہلؤ شہر کو کشادہ کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش بروکار لائی جائے گی کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں آپریشن یکساں ہوگی کوہلو کو ماڈل سٹی بنائیں گے اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل اور رسالدار میجر شیر محمد مری کا کہنا تھا حکام بالا کی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے تجاوزات ہٹا دئپے گئے کوئی بھی دوکاندار تجاوزات نہ بنائیں بصورت دیگر قانون حرکت میں آئی گی اور تمام عناصر قانون کے شکنجے میں ہوگی انکا کہنا تھا کہ اس طرح کی کارروائی مستقبل میں بھی جاری ہیں گی۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں