واپڈا کی جانب سے کوہلو سمیت مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے،بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی)کوہلو

جمعہ 26 جون 2020 22:43

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2020ء) بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی)کوہلو کے ضلعی سیکٹریٹ سے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ واپڈا کی جانب سے کوہلو سمیت محلقہ علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے اہلیان تمبو،ماوند ،لاسی زئی،گرسنی میں واپڈا کی کوہلو کیساتھ ظلم کا انتہا ہیبجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو عزاب میں مبتلا کر رکھا ہے لیکن کچھ راشی افسران نے کوہلو کے محلقہ علاقے تبمو ،ماوند ،لاسی زئی اور گرسنی میں لوڈشیڈنگ کے نام پر ڈرامہ کو انتظامیہ کی ہٹ دھرمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ضلع کوہلو کونظر انداز کرنے کی وآج تو بہت پرانا ہے لیکن گزشتہ ایک سال سے بلوچستان کے ضلع کوہلو سمیت گردونواح میں بجلی کی آنکھ مچولی عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہیواپڈا کی جانب سے ہزارو روپوں کی بلز وصولی کے باوجود کوہلوکے مختلف علاقوں کو اس جون کے مہینے میں صرف تین سے چار گھنٹے بجلی دی جا رہی ہے وہ بھی پانچ منٹو کے آنکھ مچول کے ساتھ کیسکو انتظامیہ کی جانب سے تمبو سمیت گردنواح علاقوں کے ساتھ مزاق کیا جا رہا ہے اکیسویں صدی میں تمبو ،ماوند ،لاسیزئی اور گرسنی میں عوام کو بنیادی سہولت بجلی نہیں دی جاسکتی اور وفاقی حکومت بلوچستان کو ترقی دینے کے دعوے کرتا نہیں تھکتا کوہلو کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ بجلی کی کمی کے باعث نہیں ہو رہی بلکہ کیسکو کے کچھ کرپٹ آفیسر آن کی جانب سے عوام کو اذیت دینے کے لیے فرضی بحان پیدا کیا گیا ہے ایک فیڈرکو دوسرے فیڈر کے ساتھ منسلک کر کے عوام کو تنگ کرنے کا ایک نیا طریقہ ڈھونڈا گیا ہے عوام کی جانب سے سے بارہا اطلاع دینے کے باوجود واپڈا انتظامیہ خواب خرگوش میں ہے واپڈا کی کچھ کرپٹ افسران کی ملی بھگت سے عوام کو اذیت دی جا رہی ہے عوام کی جانب سے کیسکو انتظامیہ کو بار بار بجلی لوڈشیڈنگ، اور نااہل آفیسران کیبارے کمپلین دی جا چکی ہے لیکن کیسکو انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے بی این پی (عوامی)عوام کے ساتھ یہ نا انصافی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی اور کیسکو چیف سے مطالبہ کرتا ہے کہ کوہلو ،تبمو ،ماوند لاسی زئی گرسنی و گردنواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ و آنکھ مچولی جلد سے جلد ختم کرائے اور کرپٹ افسران جو پیسے لیکر ایک فیڈر کو دوسرے فیڈر کیساتھ منسلک کر کے عوام کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے ان کیخلاف انکوائری کرے نہیں تو بی این پی (عوامی)احتجاجی راستہ اپنانے پر مجبور ہوگا اور نااہل کیسکو انتظامیہ کے خلاف احتجاجی ریلیاں، احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں