کوہلو ،سانحہ گیس سلنڈر کے دو زخمی بچے جان کی بازی ہار گئے

منگل 17 نومبر 2020 22:37

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2020ء) سانحہ گیس سلنڈر کے دو اور کم سن زخمی بچے جان کی بازی ہار گئے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 9تک پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

نو شدید زخمی تاحال پاک اٹلین ماڈرن برن سنتر ملتان میں زیر علاج ہیں جبکہ گیارہ زخمی بچوں کو طبی امداد دے کر ڈسچارج کردیا گیاسانحہ گیس سلنڈر کی ایف آئی آر ایس ایچ او سٹی تھانہ حق نواز حسنی کی مدعیت میں ملزم محمد اصغر ولد محمد حسین کے خلاف زیر دفعہ319-435کے تحت سٹی تھانہ کوہلو میں درج کی گئی یاد رہے 8نومبر کو کوہلو کے نواحی علاقے بوہڑی میں شادی کی تقریب کے دوران غونچہ فروش کی ریڑھی میں رکھے گئے گیس سلندر زوردار دھماکے سے پھٹ گئے جس میں کم سن بچوں سمیت 33افراد زخمی ہوئے تھے ۔

اب تک نو کم سن بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ نو شدید زخمی ملتان کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں