دوردراز علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،رکن صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری

پیر 23 نومبر 2020 22:10

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری نے تھدڑی میں بزرگ قبائلی رہنما و سابق گوریلا کمانڈر وڈیرہ میر ہزار خان بجارانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس موقع پر دونوں رہنمائو ں کے درمیان علاقے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کوہلو کے صدر میر اسراراللہ زیب مری ،قبائلی رہنما حاجی عبدالرحمن مری ،قبائلی رہنما میر دوست علی مری ودیگر عمائدین موجود تھے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری نے کوہلو سبی شاہراہ سے تھدڑی تک 20کلومیٹر طویل سڑک کو تعمیر کرنے کا اعلان کیا میر نصیب اللہ مری کا کہنا تھا کہ دوردراز علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے سڑک بجلی پانی صحت اور تعلیم کے حوالے سے اقدامات اٹھائے گئے جن کی فوری تعمیر اور مختلف منصوبوں کی تکمیل ان کے عوام سے کئے گئے عہد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش ہے وڈیرہ میر ہزار بجارانی مری کوپوری کوہلو کے لوگ قدر اور عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں وہ نہ صرف کوہلو بلکہ پورے بلوچستان کے اثاثہ ہیں اس موقع پر وڈیرہ میر ہزار بجارانی کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں