کوہلومیں معدنیات کی بنیادی حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ،میر مہراللہ مری

جمعرات 8 جولائی 2021 22:25

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2021ء) جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنماء ایڈوکیٹ میر مہراللہ مری نے کہا کہ کوہلو میں تیل اور گیس میں بنیادی حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ عوام کے بنیادی مراعات سے انہیں محروم رکھے کوہلو میں تیل اور گیس کی تلاش کامیاب ہوئی ہے اس لئے او جی ڈی سی ایل کو چائیے کہ وہ عوام کے سامنے اگر معاہدہ ہوئے ہیں تو انہیں پبلک کرئے اگر کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے تو نئے سرے سے علاقے کے قبائلی عمائدین اور سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں کے ساتھ بیٹھ کر عوام کو آگاہ کردے کہ تیل اور گیس کی کیا رائلٹی مقامی لوگوں کو ملے گی اور اس حوالے سے او جی ڈی سی ایل کوہلو عوام کے لئے کیا بنیادی تبدیلی لیکر آرہی ہے جیسے کے کالج ،سکولیں ،یونیورسٹی ،ہسپتالیں اور روزگار کے مواقع فراہم کئے جانے چائیے کوہلو کے غریب عوام تک تاحال سیکورٹی کے 15000روپے بھی صیح معنوں میں نہیں پہنچ سکیں ہیں اور سروے کے دوران لوگوں کے نقصانات کا ازالہ بھی نہیں ہوسکا ہے کوہلو میں ترقی اور عوام کے فلاح بہبود کے لئے عملی اقدامات ہونی چائیے عوام کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اس حوالے ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو عدالت سے رجوع کرینگے ۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں