% کوہلو،ضلعی انتظا میہ حالیہ بارشوں سے نقصانات کا جائزہ لے کر متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ

منگل 2 اگست 2022 20:45

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسہ نے کہا کہ ضلعی انتظا میہ حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے کر متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں عوام مشکل کی اس گھڑی میں خود کو تنہا نہ سمجھے،لیویز اور انتظامیہ کی امدادی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو نقصانات کا سروے کرکے فوری رپورٹ جاری کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بارشون سے متاثرہ علاقوں دولہ گیرا اور وٹاکڑی یونین کونسل کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انچارج کیو آرایف نور احمد کھیتران،انچارج لیویز یونین کونسل وٹاکڑی نائب رسالدار اسلم مری بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے وڑام ڈیم دولہ گیرا کا معائنہ کیااور بارشوں سے متاثرہ بستیوں کا جائزہ بھی لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر متاثرہ خاندانوں سے ملے اور امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بھی دریافت کیا اس موقع پر امدادی سامان خیمے،راشن و دیگر اشیا ضروریہ متاثرہ افراد میں تقسیم کی،علاقہ مکینوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنربارکھان،لیویز فورس اور ضلعی انتظامیہ کے بہتراقدامات کو خوب سراہا گیا۔ڈپٹی کمشنر باکھارن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کوفوری ریلیف کی فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ اپنی تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے مشکل کی اس گھڑی میں عوام خود کو تنہا نہ سمجھیں انتظامیہ،لیویز فورس و دیگر حکومتی مشینری ہمہ وقت کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ ہیں محکمہ آبپاشی،بی اینڈ آر لوکل گورنمنٹ ودیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو ڈیموں، شاہراہوں کا معائنہ اور برساتی نالوں نکاسی آب کے نظام کی بحالی کے لئے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرچکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد تک حکومتی اعلانات کے ثمرات شفاف طریقے سے پہنچائے جائیں گے عوام کی خدمت اور فرض کی ادائیگی کو عبادت سمجھ کر ادا کررہے ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنربارکھان نے متعلقہ تھانوں کے انچارج کو ہدایت کی کہ بارش سے متاثرہ لوگوں میں امدادی سامان کی فراہمی کو یقینی بنائیں اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں