کمر توڑ مہنگائی ، کوہلو میں محکمہ خوراک غیر فعال

دس سال گزر جانے کے باوجود سرکاری گودام کے دروازے نہیں کھل سکے

بدھ 10 اگست 2022 22:22

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2022ء) کمر توڑ مہنگا کے باوجود ضلع کوہلو میں محکمہ خوراک غیر فعال دس سال گزر جانے کے باوجود سرکاری گودام کے دروازے نہیں کھل سکے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح بلوچستان کے ضلع کوہلو میں بھی مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل گیا صوبائی حکومت کی نااہلی سے محکمہ خوراک مکمل غیر فعال ہے ڈپٹی کمشنر ہائوس کے عقب میں موجود محکمہ خوراک کا گودام گزشتہ دس بارہ سالوں سے بند پڑا ہے کئی اب تو یہ بھی کسی کو علم نہیں کہ ان ذمہ داران کون ہیں عوامی حلقوں نے کئی مرتبہ ڈپٹی کمشنر کوہلو کو بھی آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو سکا عوامی سماجی حلقوں نے حلقے سے منتخب صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری چیف سیکرٹری بلوچستان ، کمشنر سبی ڈویژن سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدارا عوام پر رحم فرما کر سرکاری گودام کو فوری کھلوا کر شہریوں کو سستے دام گندم کی ترسیل کی جائے تاکہ مہنگائی کے چکی میں پسنے والے افراد کو کچھ ریلیف مل سکے ۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں