سیلاب سے متاثرہ افراد کو ہنگامی بنیادوں پر طبی امداد کی فراہمی کے لئے پی پی ایچ آئی نے فری میڈیکل کیمپ قائم کردیئے ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی

منگل 16 اگست 2022 16:42

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2022ء) ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی مجیب الرحمن کا کڑ نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کو ہنگامی بنیادوں پر طبی امداد کی فراہمی کے لئے پی پی ایچ آئی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ قائم کردیئے ہیں۔ سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوںبلاول ٹائون ،کلی جمعہ خان ،اوریانی میں میڈیکل کیمپ قائم کرکے روزانہ کی بنیاد پر سیلاب متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جہاں پر ڈائریا ،کالرہ اسکن ،ڈیزیز ملیریا ،بخار سمیت دیگر امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے ادویات بھی فراہم کی جاتی ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کے دورے کے موقع پرگفتگو میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سی ای او پی پی ایچ آئی کی ہدایات کی روشنی میں لوگوں کو مصیبت کی اس گھڑی میں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں سیلاب کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیل سکتی ہیں اس لیے ان سے بچنے کے لئے پیشگی اقدامات اٹھئے گئے ہیں فری میڈیکل کیمپس میں خواتین ،بزرگ ،چھوٹے بچوں اور بڑوں کا چیک اپ کیا جارہا ہے اورمختلف امراض ڈائریا کالرہ اسکن ڈیزیز ملیریا بخار سمیت دیگر امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے ادویات بھی فراہم کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج ہمیں ملکر مشکل کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کی عملی طور پر مدد کرنی ہوگی تاکہ ہم عوام کی بہتر انداز سے خدمت کرنے میں کامیابی حاصل کرسکیں۔

\378

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں