، علامہ اقباِل کی فکر اور قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک جدوجہد سے 23 مارچ 1940 کو لاہور میں قرارداد پاکستان پیش کیا گیا

ہفتہ 23 مارچ 2024 22:45

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2024ء) گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول کوہلو میں یوم پاکستان کے مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ میوند رائفلز بریگیڈ کرنل بابر خلیل تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں اسسٹنٹ کمشنر کوہلو جہانزیب نور شاہوانی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حفیظ اللہ،ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن جعفر خان زرکون نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت ؒکلام پاک سے شروع ہوا جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ تقریب میں سکول کے طلباء نے یوم پاکستان کے حوالے سے تقاریر اور مختلف ٹیبلوز پیش کئے۔ طلباء نے یوم پاکستان 23 مارچ کے مختلف تاریخی پہلوؤں کو بھی اجاگر کیا۔ کمانڈنٹ میوند رائفلز بریگیڈ کرنل بابر خلیل نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کا دن ہمارے لئے ایک تاریخی دن ہے اسی دن لاہور میں مملکتِ پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی علامہ اقبال کی فکر اور قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک جدوجہد سے 23 مارچ 1940 کو لاہور میں قرارداد پاکستان پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری آباؤاجداد کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے جو کہ رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گا۔ انہوں نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ملک کی باگ ڈور آپ نے سنبھالنی ہے جس کے لئے آپ پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے، آپ خوب پڑھ لکھ جائیں تاکہ مستقبل میں ملک و قوم کی خدمت میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کوہلو نے بھی گرلز ماڈل ہائی سکول کے تعلیمی سرگرمیوں،اساتذہ کی محنت کو خوب سراہتے ہوئے طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں کیونکہ مستقبل کے تمام چیلنجز کا مقابلہ صرف تعلیم ہی سے کیا جاسکتا ہے۔ تقریب کے آخر میں بہتر کارکردگی دکھانے والے طالبات میں شیلڈ اور انعامات تقسیم کئے گئے۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں