کوٹ ادو ،بڑے گوشت بیچنے والے قصابوں کے بعد مرغی فروشوں نے بھی وزن کی بڑھوتی کیلئے پانی لگا ناشروع کر دیا

پیر 31 جولائی 2023 17:40

کوٹ ادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2023ء) بڑے گوشت بیچنے والے قصابوں کے بعد مرغی فروشوں نے بھی وزن کی بڑھوتی کیلئے پانی لگا ناشروع کر دیا،مقامی انتظامیہ اسسٹنٹ ڈایر یکڑ لائؤ اسٹاک کوٹ ادو نے سٹو پی کر خاموشی اختیار کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق کو ٹ ادو کے پیشتر مقا مات پرمرغی قروشوں نے قصابوں کی طرح مرغی کے گوشت کوپانی لگاناشروع کر دیا۔ عینی شاہد کے مطابق مرغی کو ذبیح کرکے کھال اتار کر ساتھ ھی رکھی پانی سے بھری بالٹی میں ڈال دیا جاتاہے ،بیس منٹ کے بعد گاہک کو دیا جاتاہے جس سے وزن بڑھ جاتاہے، یہ پریکٹس کافی عرصے سے جاری ہے مگر انتظامیہ نے مجرمانہ غفلت اختیار کر رکھی ہے، عوامی حلقوں نے سخت کارروائی اوربھاری جرمانوں کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :

کوٹ ادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں