مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزاد خطہ میں جو تعمیر ترقی کے میگا پراجیکٹس شروع کیے ہیں وہ مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہے‘راجہ نصیر احمد خان

وزیراعظم کے پروگرام کے تحت ہر حلقہ انتخاب میں بنیادی ضروریات و سہولیات کی فراہمی کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈز مختص ہیں

اتوار 17 مارچ 2019 14:15

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2019ء) آزاد کشمیر کے وزیر بلدیات راجہ نصیر احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزاد خطہ میں جو تعمیر ترقی کے میگا پراجیکٹس شروع کیے ہیں وہ مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہے بلا تخصیص ترقیاتی فنڈز فراہم ہورہے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے پروگرام کے تحت ہر حلقہ انتخاب میں بنیادی ضروریات و سہولیات کی فراہمی کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈز مختص ہیں موجودہ حکومت نے آزاد کشمیر میں پہلی بار نظام حکومت میں ایسی اصلاحات لائی ہیں جس سے میرٹ اور انصاف کا بول بالا ہوا ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں قائم مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے عرصہ اقتدار کے دوران تعمیر وترقی کے جو کام کیے ہیں ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور آمدہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر بھار ی منڈیٹ سے کامیاب ہو کر دوبارہ حکومت بنائے گی وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزاد کشمیر کے آئینی و دیگر معاملات کو درست کر د یا ہے موجودہ حکومت کی کارکردگی دیکھ کر عوام مسلم لیگ ن میں شامل ہور ہے ہیں جماعت میں شامل ہونے والوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو ں گے افواج پاکستان کی موجودگی میں بھارت کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہو سکتے نیوزی لینڈ مساجد میں نمازیوں کی شہادتیں امت مسلمہ کے لیے لمحہ ہ فکریہ ہیں دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہو تا -ان خیالات کا اظہار انہوں نے سہنسہ پلیراں ،پوراں میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیرکی تعمیر وترقی کے لیے موجودہ حکومت اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی ، گڈ گورننس اور مسئلہ کشمیر مسلم لیگ ن کی ترجیحات ہیں موجودہ حکومت وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان کی سربراہی میں گڈ گورننس میرٹ کی بحالی اداروں میں کرپشن کے خاتمے اور مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لیے کوشاں ہے محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کے ذریعہ بھرتیاں ، پبلک سروس کمیشن کی فعالیت سمیت خطہ کے اندر انصاف کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر قیادت آزاد کشمیر کے کونے کونے میں تعمیر و ترقی کا عمل یکساں جاری ہے این ٹی ایس اور صاف شفاف پبلک سروس کمیشن سے نوجوانوں کا اصل ٹیلنٹ سامنے آیا ہے آزاد کشمیر میں تعلیم اور صحت عامہ کے نظام میں جو اصلاحات لائی ہیں اس سے بلا تخصیص لو گ استفادہ حاصل کر رہے ہیںانہوں نے کہا آزادکشمیرکواضلاع سے اضلاع تک ملانے والی سڑکوںکومعیاری بنایاجارہاہے جس سے لوگوںکوبہتری سفری سہولیات میسرہونگی اس سے آزادکشمیرکی معیشت پربھی مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں