کوٹلی‘ تھانہ پولیس سہنسہ کی حدود اسلام آباد کے مقام پر موٹرسائیکل سوار کوگن پوائنٹ پر لوٹنے والے گروہ کے دوساتھی گرفتار

اتوار 20 اکتوبر 2019 12:35

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) تھانہ پولیس سہنسہ کی حدود اسلام آباد کے مقام پر موٹرسائیکل سوار کوگن پوائنٹ پر لوٹنے والے گروہ کے دوساتھی گرفتار ایک فرار ہونے میں کامیاب مال مسروقہ برآمد مقدمہ درج تفتیش شروع دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات متوقع گرفتار ہونے والے دونوں ڈاکو 19 سال سے چچلیاڑ کے مقام پر کباڑ کا کاروبار کر رہے تھے گروہ میں دو افغان باشندے اور ایک پشاور کا رہائشی بتایا جاتا ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کوٹلی راجہ اکمل نے ،،این این آئی،، کو بتایا کے تھانہ پولیس سہنسہ میں یاسر ولد محمد اقبال ساکن سرساوہ نے تحریری درخواست دی کہ میں سہنسہ سے واپس اپنے گھرموٹر سائیکل پراسلام آباد کے راستے سرساوہ آرہا تھا کے پہڑہ کے مقام پر تین نامعلوم اشخاص کھڑے تھے نے گن پوائنٹ پر روک کر تلاشی لی اور جیب میں موجود پانچ سو روپے اور ایک عدد اے ٹی ایم کارڈ نکال کر مارنا شروع کر دیا اور کہا کے اے ٹی ایم سے پیسے نکال کر دو جس پر تینوں نامعلوم ڈاکو مجھے سہر منڈی اے ٹی ایم پر لے کر آئے اور پچاس ہزار روپے نکلوا کر موقعہ سے بھاگ گئے جس پر ایس ایچ او تھانہ پولیس سہنسہ محمد نصیر اور ایڈیشنل ایس ایچ او آصف ضیاء معہ نفری نے کاروائی کرتے ہوئے نامعلوم ڈاکوں کے خلاف زیر دفعات 365/20HAکے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو ٹریس کرتے ہوئے رات کو ان کی رہائش گا ہ پر چھاپہ مار کر دو ملزمان جن میں ابرہیم ولد جمعہ خان ساکن افغانستان اور کاشف جان ولد ذاکر اللہ ساکن پشاور کو گرفتار کر لیا جبکہ حبیب اللہ ولد نامعلوم ساکن افغانستان نامی ملزم رات کی تحریکی کا فاہدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیا ب ہو گیا جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں جلد گرفتاری متوقع ہے ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں