کوٹلی پولیس نے پاکستانی نژاد کینیڈین ڈاکٹر غلام عباس کے قتل کو بنیاد بنا کر قومی سلامتی کے اداروں کو بدنام کرنے کی عالمی سازش ناکام بنا دی

منگل 13 جولائی 2021 14:30

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2021ء) کوٹلی پولیس نے پاکستانی نژاد کینیڈین ڈاکٹر غلام عباس کے قتل کو بنیاد بنا کر قومی سلامتی کے اداروں کو بدنام کرنے کی عالمی سازش ناکام بنا دی۔ ڈاکٹر غلام عباس کو کوٹلی گھر میں ان کی اہلیہ اور اس کے آشنا سیف اللہ نے قتل کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 21 جون 2021 کو پاکستانی نڑاد کینیڈا کے ویٹرنری ڈاکٹر غلام عباس کو کوٹلی میں قتل ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

آزاد جموں و کشمیر پولیس کی تفصیلی تفتیش سے ثابت ہوا کہ اس قتل میں ان کی اہلیہ کرن اور اس کا آشنا سیف اللہ ملوث ہیں۔اس قتل کے واقعے کو بنیاد بنا کر ہندوستان اور دیگر عناصر نے ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جو جھوٹ ثابت ہوا۔ ملزمان کرن اور سیف اللہ دونوں کو گرفتار کرلیاگیا ہے اور وہ پولیس کی تحویل میں ہیں۔ ڈاکٹر عباس کے قتل میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ جبکہ ملزمان نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں