پاپولیشن کابجٹ بڑھانے بارے اقدامات اٹھائونگاد،ونوں ڈیپارٹمنٹس مل بیٹھ کربہترحل نکال سکتے ہیں،ڈاکٹرنثارانصرابدالی

پاپولیشن بجٹ کے حوالے سے بہت سی چیزوںکو اپ ڈیٹ کردیاہے ،انشاء اللہ اگلے بجٹ میںمزیدبہترکیاجائیگا،وزیرصحت آزاد کشمیر

منگل 26 دسمبر 2023 19:25

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2023ء) وزیرصحت ڈاکٹرنثارانصرابدالی نے کہاہے کہ پاپولیشن کابجٹ بڑھانے کے حوالے سے اقدامات اٹھائونگادونوں ڈیپارٹمنٹس مل بیٹھ کربہترحل نکال سکتے ہیںپاپولیشن بجٹ کے حوالے سے بہت سی چیزوںکوہم نے اپ ڈیٹ کردیاہے انشاء اللہ اگلے بجٹ میںمزیدبہترکیاجائے گا۔آج کے پروگرام کے حوالے سے علماء کرام کی موجودگی اہم اقدام ہے علماء کرام کواس میںشامل کرنااہم اقدام ہے جب ہماری گورنمنٹ آئی توآٹے کے حوالے سے فوڈڈیپارٹمنٹ کوبہترکرنے کے لیے اقدامات اٹھائے اس کے باوجودبھی ہم نے بے شمار مشکلات کاسامناکرناپڑا۔

ہمیںبھی سوچناچاہیے کہ جب ہم احتجاج کرتے ہیںتو یہ احتجاج ہمارے فائدے کے لیے ہے یانقصان کے لیے۔ آبادی اور وسائل میں توازن ضروری ہے دنیا کی آبادی اربوں میں ہے اگرہم بچوں کی پیدائش میں وقفہ اور آبادی کو کنٹرول نہیں کریں گے تو مسائل جنم لیں گے انہوں نے کہا کہ تعمیر و ترقی کیساتھ ہمیں اس طرف بھی توجہ دینی چاہیے۔

(جاری ہے)

ورنہ آنے والے وقت میں پانی سمیت دیگر مسائل پیدا ہوں گے۔

انہوںنے کہاکہ پانچ اگست مقبوضہ کشمیرکے حوالے سے انڈین سپریم کورٹ کے فیصلے کی مذمت کرتاہوں یہ کشمیریوںکے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے کشمیریوںکوان کے حق آزادی سے کوئی محروم نہیںرکھ سکتا۔ہم اقوام متحدہ کی قراردادوںکے مطابق مسئلہ کشمیرکاحل چاہتے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان،آرمی چیف اوروزیراعظم آزادکشمیراس حوالے سے اہم اقدامات اٹھائیں۔

آرمی چیف نے اقوام متحدہ میںبھی مسئلہ کشمیرکے حل کے حوالے سے بات کی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے مقامی ہوٹل میںمحکمہ بہبودآبادی کے زیراہتمام منعقدہ سیمیناربعنوان بڑھتی ہوئی آبادی اوراس کے مسائل کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے ممبرکشمیرکونسل ملک حنیف،سیکرٹری پاپولیشن اینڈویلفیئرعطاء اللہ عطاء،ڈائریکٹراموردینیہ مفتی نذیر،ڈ ی جی پاپولیشن سردارآفتاب احمد،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسیدشفقت حسین شاہ،ایم ایس ڈاکٹرسردارمحمدنصراللہ خان،پاپولیشن آفیسرسردارسرفراز،حریت رہنمامحموداخترقریشی ایڈووکیٹ،پروفیسرریٹائرڈعبدالرئوف بٹ کے علاوہ دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔

جبکہ تقریب میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسیدنسیم عباس،اسسٹنٹ کمشنرچوہدری نعیم اختر،پروفیسرریٹائرڈعبدالرئوف بٹ،زکواة آفس کے محمدسلیم کے علاوہ بہبودآبادی کے ملازمین،مختلف سیاسی وسماجی رہنما،تاجروں ،وکلاء اورسول سوسائٹی کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ دیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بڑھتی ہوئی آبادی معاشی و اقتصادی مسائل اضافہ کا باعث ہے، معاشی چلینجز سے نمٹنے کے لیے آبادی کو کنڑول کرنے کے لیے منظم پالیسی کی ضرورت ہے، آبادی کے بڑھتے ہوئے رحجان کو روکا نہ گیا تو مستقبل میں غذا،خوارک اور دیگر وسائل کی کمی واقع ہو سکتی ہے، ہم سب کو مل کر ایک منظم حکمت عملی تحت آگے بڑھنا ہو گا۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں