برطانیہ میں آباد لاکھوں کشمیریوں کے دل وطن کی یاد میں اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے وقف ہیں ‘چوہدری رحمن

بزدل ہندوستان اور کتنے مظالم کشمیریوں پر ڈھائے گا اب ظلم کی رات ختم ہونے والی ہے لاکھوں کشمیریوں کو آزادی ملنے میں اب زیادہ دیر نہیں لگے گی

جمعہ 7 دسمبر 2018 15:17

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) مسلم لیگ نون برطانیہ کے سینئر نائب صدرچوہدری رحمن نے کہا ہے کہ برطانیہ میں آباد لاکھوں کشمیریوں کے دل وطن کی یاد میں اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے وقف ہیں ،بزدل ہندوستان اور کتنے مظالم کشمیریوں پر ڈھائے گا اب ظلم کی رات ختم ہونے والی ہے لاکھوں کشمیریوں کو آزادی ملنے میں اب زیادہ دیر نہیں لگے گی ،تحریک آزادی کشمیر کی خاطرشہادت کا رتبہ پانے والے کشمیری ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جن کی قربانیاں تاریخ میں سہنری حروف سے لکھی جائیں گی ، حکومت آزاد کشمیر عوام کو ان کے تمام بنیادی حقوق مستحقین افراد کو حقیقی معنوں میں ان کا حق ان کی دہلیزپر مہیا کر نے کے لئے اقدامات کر رہی ہے تاکہ آزا د کشمیر میں ایک خوشحال معاشرے کا قیام ممکن ہو سکے آزادکشمیر بھر میںتعمیر وترقی کے میگا منصوبوں پر تیزی سے کام شروع ہیں ۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت نے اپنے عرصہ اقتدارکے اندر آزادکشمیر میںجوتعمیروترقی کے منصوبے دیے وہ گزشتہ سترسالوں میںنہ ہوسکے۔ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت اداروں میں میرٹ کے نظام کو مزیدبہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے آزادکشمیربھرمیںبلاتخصیص حلقہ وائز لوکل رابطہ سڑکاٹ،ضلع کوضلع سے ملانے والی سڑکات معیاری نوعیت کی بنائی جارہی ہیں او ان کی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے ترقیاتی فنڈز کا درست استعمال ہو رہا ہے جس کا براے راست فائدہ عوام الناس کو بلا تخصیص پہنچ رہا ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی تحریک آزادی کشمیر ، گڈ گورننس اور میرٹ کی بحالی کے لیے تلخ فیصلہ جات کیے جس سے ہمارے کارکنان نے بڑی قربانیاں دی اور بڑے پن اور حوصلہ مندی کا ثبوت دیا-ان خیالات کا اظہار رحمن آرائیں نے برطانیہ سے آزادکشمیر آمد پر میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی سربراہی میں اس وقت پورے آزادکشمیر اور مہاجرین کے حلقوں میں سینکڑوں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے آزادحکومت کے سئینر وزیر چوہدری طارق فاروق نجیب نقی ،راجہ نصیر ،بیرسٹر افتخار گیلانی ،سردار فاروق سکندر کی جماعتی خدمات کسی سے بھی پوشیدہ نہیں ہیں مسلم لیگ کی جماعت آئیندہ الیکشن بھی بھرپورلیڈ سے جیتے گی ایک سوال کے جواب میںانھوں نے کہاکہ میری وزیراعظم آزادکشمیر سے خصوصی ملاقات ہے جس میں کارکنوں کے مسائل اور بالخصوص کوٹلی حلقہ ایک کے مسائل پر بات کروں گا برطانیہ کی مسلم لیگ میں کوئی بھی اختلاف نہیں ہے تمام تر عہدیدار اور کارکن متحد ہیں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی خدمات کسی سے بھی پوشیدہ نہیں ہیں سردار سکندر حیات خان کشمیریوں کا ایک سرمایہ ہیں اور انکے تجربات سے ہر سیاستدآن کو فائدہ اٹھانا چائیے ایک اورسوال کے جواب میںانہوںنے کہاکہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف منصوبہ جات پر تیزی سے کام جاری ہے جس سے آزاد خطے میں خوشحالی آئے گئی موجودہ حکومت آزادکشمیربھر کی تمام یونین کونسل ہا اور موضع جات میں رابطہ سڑکوں ، پینے کے پانی ، صحت ، تعلیم سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر پسماندہ علاقواں کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو رہے ہیں انتخابات میں کیے گے وعدوں کی تکمیل ہو رہی ہے این ٹی ایس کے ذریعے روزگار کی فراہمی ، ترقیاتی بجٹ 12ارب سے بڑھا کر 23ارب کرنا ، بلڈ کینسر کے مریضوں کوبین الاقوامی تعاون سے مفت ادویات کی فراہمی کا کریڈٹ موجودہ حکومت کو جاتا ہے عوام کی بے لوث خدمت اور علاقائی تعمیر و ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں عوام کی معیار زندگی میں بہتری لانے کے لیے پر عزم ہیں دیہی و پسماندہ علاقوں کے جملہ مسائل حل کر کے عوام کے معیار زندگی میں تبدیلی لا رہے ہیںسوال کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پسماندگی ختم کر کے لوگوں سے ان کا احساس محرومی ختم کریں گے موجودہ حکومت لوگوںکامعیارزندگی بلندکرنے کے لیے کوشاں ہے لوگوںکے مسائل ان کی دہلیزپرحل ہورہے ہیں-

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں