معاون خصوصی وزیراعظم راجہ سبیل ریاض کا اسلام آباد سے آبائی حلقہ چڑہوئی پہنچنے پر جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا

پیر 27 جون 2022 13:10

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2022ء) صدر یوتھ ونگ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و وزیراعظم کے معاون خصوصی راجہ سبیل ریاض کا اسلام آباد سے آبائی حلقہ چڑہوئی پہنچنے پر جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا،ان پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ہار پہنائے گئے۔ کجلانی میں ان کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تحریک انصاف کے کارکنوں سمیت عوام علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوتے ہوئے راجہ سبیل ریاض نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کا شکر گذار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے آزاد کشمیر بھر میں یوتھ ونگ کے کارکنوں کو عزت دی۔تحریک انصاف یوتھ کے نوجوان پارٹی کا اثاثہ ہیں جنہوں نے پارٹی کی ہر مشکل گھڑی میں سہارا دیتے ہوئے اسے ہر چیلنج سے نمٹنے میں مدد دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چئیرمین عمران خان کی ہر آواز پر یوتھ ونگ حاضر ہے اور پارٹی کے ہر پروگرام میں بھرپور شرکت کرے گی۔

انہوں نے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انھیں اپنا معاون خصوصی مقرر کیا۔راجہ سبیل ریاض نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کی خدمت کا عزم کر رکھا ہے جس کا حالیہ بجٹ عکاس ہے۔ حکومت نے تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ ساتھ صحت،تعلیم اور انفراسٹرکچر کی ترقی،بیروزگاری کے خاتمہ اور فنی تعلیم کو ترجیحات میں شامل کر کھا ہے۔ آزاد کشمیر میں نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی کے لئے قرضہ سکیمیں شروع کی جائیں گی تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں تقریب سے سابق امیدوار اسمبلی حلقہ چڑہوئی چوہدری شوکت فرید سابق مشیر راجہ آفتاب اکرم پی آر او راجہ ناصر بشیر دیگر نے بھی خطاب کیا۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں