ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے بارشوں کے دوران شہریوں کے جان و پراپرٹی کی حفاظت کیلئے خفاظتی تدابیر جاری کر دی

جمعہ 1 جولائی 2022 14:20

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2022ء) ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے بارشوں کے دوران شہریوں کے جان و پراپرٹی کی حفاظت کے لئے خفاظتی تدابیر جاری کی ہیں اور ہدایت کی ہے کہ ان تدابیرپر عمل کو یقینی بنایا جائے جمعہ کو جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے آزادکشمیرمیںمون سون کاسلسلہ شروع ہونے کی پیشنگوئی کی ہے جس کے دوران ندی نالوںمیںطغیانی اورلینڈسلائیڈنگ کاخطرہ ہے۔

عوام الناس کی آگاہی اورتحفظ کے لیے بذیل حفاظتی تدابیرلازمی ہیں۔تیزآندھی اوربارش کی صورت میںبرقی کھمبوں،سائن بورڈزاوردرختوں سے دوررہیں۔ بوسیدہ اورکچے مکانات کے رہائشی شدیدبارشوں کی صورت میںمحفوظ مقامات پرمنتقل ہوجائیں۔ندی نالوں اوردریائوںسے گزرنے اورنہانے سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

سیاح حضرات غیرضروری سفرسے گریزکریں۔بجلی کے آلات کوپانی سے دوررکھیں اورزمین پرگری ہوئی تاروںکومت چھوئیں۔

کھڑے اوربہتے پانی سے موسمی اوروبائی امراض جنم لیتی ہیںان سے بچائوکے لیے خصوصی اقدامات کریں۔جانوروںکوحفاظتی ٹیکے لگوائیں اوران کے چارے کابھی مناسب انتظام رکھیں۔نشیبی علاقوںکے مکین اپنے گھروںکے تہہ خانہ جات اورگرائونڈفلورسے قیمتی سامان محفوظ مقامات پرمنتقل کرلیں۔سیوریج سسٹم اورنالوں میںہرگز کوڑاکرکٹ نہ پھینکیں۔گھروںکی چھتوں کی صفائی،مرمتی اورنکاسی آب کانظام درست کریں۔ریڈیو،ٹی وی ، اخبارات یادیگرذرائع استعمال کرتے ہوئے موسم اورسیلابی صورتحال سے مکمل آگاہی حاصل کریں۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میںدرج ذیل نمبرپررابطہ کریں05826-930202-

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں