مضان المبارک کے مقدس مہینے میںعوام کوریلیف دینے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا روزانہ کی بنیادوںپرضلع بھرمیںچیکنگ کاعمل جاری

بدھ 20 مارچ 2024 14:07

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) رمضان المبارک کے مقدس مہینے میںعوام کوریلیف دینے کے لیے ضلعی انتظامیہ کا روزانہ کی بنیادوںپرضلع بھرمیںچیکنگ کاعمل جاری۔ ڈپٹی کمشنرچوہدری حق نوازکی خصوصی ہدایات کی روشنی میںضلع کوٹلی کی تمام سب ڈویژنزکوٹلی،سہنسہ،نکیال،چڑہوئی،دولیاجٹاں،کھوئیرٹہ کے ساتھ ساتھ چھوٹے بڑے بازاروں،مارکیٹوںمیںبھی اشیاء خردونوش کامعیاراورقیمتیںچیک کرنے کاعمل تسلسل سے جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنرچوہدری حق نوازکی خصوصی ہدایات کی روشنی میںعوام کومعیاری،حفظان صحت کے اصولوںکے مطابق اورسرکاری ریٹس میںاشیاء خردونوش کی فراہمی کویقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرکوٹلی چوہدری نعیم اخترنے کوٹلی سٹی،فتح پورتھکیالہ میںاسسٹنٹ کمشنرقاضی وسیم،محمد داد خان تحصیلدار فتح پور تھکیالہ نے فتح پورتھکیالہ بازارمیں،دولیاجٹاں میںاسسٹنٹ کمشنرغلام محی الدین اورنائب تحصیلدار الطاف حسین نے ہمراہ پولیس جرائی بازارمیں،اسسٹنٹ کمشنرچڑہوئی چوہدری نزاکت حسین نے ہمراہ تحصیلدارنیاب ناڑاظہروحیدگلپوربازار،کھوئیرٹہ اسسٹنٹ کمشنرتنویرالسلام نے کھوئیرٹہ شہر،سہنسہ میں اسسٹنٹ کمشنرسہیل بشیرنے سہنسہ بازارمیںبازاروںکے دورے کئے اوراشیاء خردونوش کامعیاراورسرکاری ریٹس کے مطابق اشیاء خردونوش کی فراہمی کویقینی بنائے رکھا۔

(جاری ہے)

فتح پورتھکیالہ،دولیاجٹاں میں بازار کی پڑتال کے دوران مقررہ قیمتوں سے زائد ریٹس اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے دکانداروں کو جرمانے عائد کیے گئے اور وارننگ بھی دی گئی اور دوکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ مقررکردہ ریٹس کے مطابق اشیاء خوردونوش فروخت کی جائیں خلاف ورزی کرنے کی صورت میں تحت ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔اسسٹنٹ کمشنرچڑہوئی چوہدری نزاکت حسین نے گلپوربازارکی چیکنگ کے دوران سبزی ، فروٹ کریانہ، بیکری کی دوکانات کی چیکنگ کے دوران غیرمعیاری اورحفظان صحت کے اصولوںکے منافی اشیاء فروخت کرنے والوںکوجرمانے کئے اورسرکاری ریٹس کے مطابق چیزیںفروخت کرنے کی ہدائت کی۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں