کوٹلی ،کمشنر میرپور ڈویژن کے حکم پر کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی ،متعدد کو جرمانہ

بدھ 27 مارچ 2024 13:01

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری شوکت علی کے حکم اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوٹلی چوہدری حق نواز کی ہدایات کی روشنی میں ایس ڈی ایم کھوئیرٹہ تنویرالاسلام نے ہمراہ تحصیلدار کھوئیرٹہ سردار نجیب الطاف اور نفری پولیس تھانہ کھوئیرٹہ امروزہ ٹریفک کی پڑتال عمل میں لائی۔

(جاری ہے)

اس دوران کالے شیشے،نمونہ کے مغائرنمبر پلیٹس، کم عمر ڈرائیورز، بدوں لائسنس و کاغذات گاڑیاں چلانے والے ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی گئی اور موقع پر جرمانے اور وارننگ بھی دی گئی۔ علاوہ ازیں کالے شیشے اور ممنوعہ نمبر پلیٹس اتروا دی گئیں۔ اس کے علاوہ اوور لوڈنگ کرنے والے ڈرائیورز کو بھی موقع پر جرمانے کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں