کوٹلی ستیاں،وین کھائی میں گر گئی، 3 افراد جاں بحق

اتوار 1 اکتوبر 2023 16:45

کوٹلی ستیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2023ء) کوٹلی ستیاں میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ مسافر وین کے بریک فیل ہونے سے پیش آیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مسافر وین راولپنڈی سے کوٹلی ستیاں جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقامی افراد کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں جبکہ ریسکیو ٹیموں کو بھی طلب کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں