مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل سے منظور شدہ قراردادوں کے مطابق ہی حل ہوگا،کشمیری رہنما عبید اللہ قیوم

جمعہ 29 دسمبر 2023 16:10

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2023ء) معروف کشمیری رہنما عبید اللہ قیوم نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرکے لوگوں کو اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر اجتماعی سزا دے رہا ہے،بھارت نے غیر قانونی طور پر قوانین میں ترامیم کیں اور غیر کشمیریوں کو ریاستی شہریت ، زمینیں اور جائیدادیں خریدنے کی اجازت دے کر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیری کمیونٹی کے نمائندہ افراد سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی کو سرکاری پالیسی کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔آرٹیکل 370اور 35Aکو منسوخ کرنے کے بعد  بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ہندوتوا ایجنڈے کے فروغ  کے خطرناک منصوبے پر عمل پیرا ہے ۔  مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل سے منظور شدہ قراردادوں کے مطابق ہی حل ہوگا۔\378

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں