19 فروری کو تمام سیاسی جماعتوں کو سرپرائز دوں گا،آزاد امید وار شعیب خان

بغیر کسی حکومتی مدد کے اپنے آپ کے تحت سخت ترین حالات میں علاقے کی بھرپور خدمت کی ہے اور انہی خدمات کے باعث عوامی مطالبے پر اس الیکشن میں حصہ لینا پڑا،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 18 فروری 2021 22:27

کرم ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2021ء) این اے 45 سے آزاد امیدوار شعیب خان نے کہا کہ 19 کو تمام سیاسی جماعتوں بڑا سرپرائز دیں گے۔ منتخب ہو کر علاقے کی پسماندگی کا مکمل خاتمہ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں بغیر کسی حکومتی مدد کے اپنے آپ کے تحت سخت ترین حالات میں علاقے کی بھرپور خدمت کی ہے اور انہی خدمات کے باعث عوامی مطالبے پر اس الیکشن میں حصہ لینا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ انکی خدمات کا ناصرف مقامی سطح پہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا بلکہ انہی خدمات پہ انہیں بین الاقوامی سطح گزشتہ چار سال سے مختلف ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انکے منشور میں تعلیم، انفراسٹرکچر کی بحالی، مائیکرواکنامک ڈویلپمنٹ، صحت، تعلیم اور پسماندگی کا مکمل خاتمہ ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ان یونیورسٹیز ، کالجز اور سکولوں کے قیام کے ساتھ ان ہاسپیٹلز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ وہ جہاں بھی جاتے ہیں عوام کا سمندر امڈ آتا اور گاؤں کے گاؤں انکی حمایت میں نکل پڑتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ اساتذہ کرام اور علمائے کرام کی انہیں خصوصی حمایت حاصل ہے اور یہی وجہ ہے کہ مذہبی جماعتوں کے امیدوار ان سے زیادہ خائف ہیں- انہوں دعوہ کیا کہ انہیں تمام سیاسی جماعتوں کے اندر سے حمایت حاصل ہے جسکی بنیادی وجہ انکی غیر متنازعہ شخصیت اور وہ خدمات ہیں جن کے تحت وہ ہمیشہ علاقے امن و اتحاد میں اپنا کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

کرم ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں