زراعت کو مثالی شعبہ بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں،وزیر زراعت پنجاب

منگل 9 اکتوبر 2018 19:49

لاہور۔9اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2018ء) وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ زراعت کو مثالی شعبہ بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام دھان کے کاشتکاروں کی آگاہی کیلئے ضلع گوجرانوالا میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ، اس موقع پربینش فاطمہ ساہی ایڈیشنل سیکرٹری(ٹاسک فورس)،ڈاکٹر عابد محمود ڈائریکٹر جنرل زراعت(ریسرچ)،سید ظفریاب حیدر ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع)،ڈاکٹر محمد اختر ڈائریکٹر رائس کالا شاہ کاکو ،رائے مدثر عباس ڈپٹی ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات سمیت محکمہ زراعت پنجاب کے دیگر اعلیٰ افسران و کاشتکاروں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ، وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا کہ دھان ایک اہم نقد آور فصل ہے،یہ فصل ہماری غذائی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے، پاکستانی باسمتی چاول اپنی خوشبو اور کوالٹی کی وجہ سے پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں چاول برآمد کرنے والے ممالک میں اہم مقام رکھتا ہے،آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ ہمارے محنتی و جفاکش دھان کے کاشتکاروں کی بدولت مالی سال 2017-18 کے دوران 2.29 ملین ٹن چاول برآمد کئے گئے جس سی1.06 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا، حکومتکسانوں کی فلاح کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے زراعت کے نظام میں بنیادی تبدیلیاں لانے کیلئے بہت سے پروگرام متعارف کروا رہی ہے،ہمیں احساس ہے کہ کاشتکار طبقہ کو گذشتہ دورِ حکومت میںبہت زیادہ محرومیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور انہیں خاطرخواہ توجہ سے محروم رکھا گیا ہے جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ زراعت اور کسان ترقی کے اس دور میں پیچھے رہ گئے اور حتی ٰ کہ ہمسایہ ملک بھی ہم سے آگے زرعی میدان میں نکل گیا، حکومت وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق زرعی شعبہ کو اتنا فعال اور ترقی یافتہ بنادے گی کہ ہماری زراعت بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ دونوں جگہ نمایاں مقام حاصل کرسکے گی،آنے والے دنوں میں ہماری متعارف کراوائی گئی سکیمیں کاشتکاروں کے مسائل میں کافی حد تک کمی کا باعث بنیں گی،سیمینار سے دیگر زرعی ماہرین نے بھی خطاب کیا �

(جاری ہے)

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں