ڈاکٹر عامر رسول نے ڈائریکٹر جنرل زراعت پیسٹ وارننگ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

جمعرات 18 اپریل 2024 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) محکمہ زراعت کے ڈاکٹر عامر رسول نے ڈائریکٹر جنرل زراعت پیسٹ وارننگ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق ڈاکٹر عامر رسول محکمہ پیسٹ وارننگ میں عرصہ20 سال سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ، اس سے قبل وہ ضلع فیصل آباد ڈویژن میں ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ کے عہدے پر تعینات تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق عامر رسول نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد صوبہ بھر میں کاشتکاروں کومعیاری زرعی ادویات کی دستیابی کے سلسلے میں حکومت پنجاب کی زیرو ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پیسٹ وارننگ کاشتکاروں کو معیاری زرعی ادویات کی دستیابی کیلئے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گا ۔ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں نے ڈاکٹر عامر رسول کو عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش اور ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں