کسٹمز انٹیلی جنس کی کارروائی کراچی سے سندر آنیوالا کنٹینر پکڑالیا

کنٹینر سے سمگل شدہ کاسمیٹکس ، ٹینس اور انڈر گارمنٹس کی بھاری کھیپ برآمد

پیر 25 مارچ 2019 14:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) کسٹمز انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے سندر آنیوالا کنٹینر پکڑالیا ۔ بتایاگیا ہے کہ کسٹمز انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے سندر آنیوالا کنٹینر پکڑالیا،کنٹینر سے سمگل شدہ کاسمیٹکس ، ٹینس اور انڈر گارمنٹس کی بھاری کھیپ برآمد کرلی گئی ۔

(جاری ہے)

کسٹمز حکام کے مطابق کنٹینر کراچی سے اسد نے شاہ عالم مارکیٹ کے تاجر زاہد کے نام بھجوایا ۔کنٹینر میں موجود سامان کی مالیت ایک کروڑ سے زائد ہے اور کنٹینر میںموجود سامان پیش کی گئی جی ڈی سے مختلف تھا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں