بجلی کی باربار بندش کا مسئلہ فورا حل کیا جائی: لاہور چیمبر

پیر 6 جولائی 2020 21:27

بجلی کی باربار بندش کا مسئلہ فورا حل کیا جائی: لاہور چیمبر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کی بار بار بندش پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر فوری طور پر یہ مسئلہ حل نہ کیا گیا تو اس صنعتی پیداواری متاثر ہوگی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے کہا کہ بجلی کی بارہا بندش، کمزور ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی طرف فوری توجہ کی ضروری ہے، توانائی ترقی کے لیے بہت اہم ہے ، معاشی نشوونما کے لیے اس کی مسلسل اور سستے داموں فراہمی بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قلت اور زیادہ قیمت نے توانائی کے متبادل ذرائع کی اہمیت کو بھی اجاگر کردیا ہے، پاکستان مہنگے تیل کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا لہذا متبادل ذرائع کو بھی فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کی بچت کا رحجان بڑھانے کے لیے بھی مہم چلائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں